ٹک ٹاک انتظامیہ نے بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس پابندی کے بعد 18 سال سے کم عمر صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔
ٹک ٹاک ترجمان کے مطابق آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔
علاوہ آزیں، بیوٹی فلٹر تصاویر اور رئیل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے، یہ فلٹر چہرے کی کشش میں اضافہ کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے، ان فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہے۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا گیا ہے لیکن فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کن کن ممالک میں یہ پابندی لگائی جائے گی۔ ٹک ٹاک کے مطابق عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہوگا