Light
Dark

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

کراچی میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 430 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 93 ڈالر فی اونس ہو گئی۔