Light
Dark

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں 100 انڈیکس میں ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔

بینچ مارک 100 انڈیکس میں 1300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ 100 ایک لاکھ 16 ہزار 165 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *