Light
Dark

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نےگیس کی قیمتوں میں اضافے کےلیے حکومت کو 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دیدی

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  15 فروری 2025 تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق اوگرا نےگیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا، اوگراکے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی اور اوگرا نےسرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *