Light
Dark

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے تاہم انتظامیہ نے او/اے لیول کے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ اے/او لیول کے امتحانات کا انعقاد اسلام آباد کے تین سینٹرز میں ہوگا اور یہ امتحانات منعقد کرنے والے ادارے کھلے رہ سکیں گے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز نے کہا کہ ای الیون، نور محل جی ٹی روڈ اور ایچ ایٹ امتحانی مراکز کھلے رہیں گے جبکہ باقی تعلیمی ادارے اجلاس کے ایام میں مکمل طور پر بند رہیں گے۔