افریقی ملک کانگو میں مرکزی جیل توڑنے کی کوشش میں 129 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کنشاسا کی مکالا جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زیادہ تر ہلاکتیں تر بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔
کانگو کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 قیدی انتباہی گولیوں سے بھی مارے گئے جبکہ 59 قیدی زخمی ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں ہو رہا ہے