Light
Dark

فیصل آباد میں طلبا نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش طلبا نے ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے جامعہ رضویہ پہنچی تو طلبا ڈھال بن گئے اور انہوں نے مدرسے کے دروازے بند کرلیے۔

پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا تو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام کیسز میں عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کی ہوئیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *