Light
Dark

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے اپنے دور میں ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیےگئے، سرکاری اسکولوں میں رقم خرچ کرنےکی با ضابطہ منظور ی بھی نہیں لی گئی۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ 21-2020 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےفرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے 9 کروڑ 90 لاکھ  روپے خرچ کیے، 9کروڑ 90 لاکھ روپے سے فرنیچر اور دیگر اشیائے ضرورت کی کسی سطح پر تصدیق نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگی کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *