Light
Dark

گیس کی قیمت میں مزید 25 فیصد اضافہ ناانصافی ہے وزیر اعظم اوگرا کے ظالمانہ فیصلے کا فوری نوٹس لیں

صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا میں بیٹھے بابو پہلے ہی گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک کا اضافہ کرچکے ہیں، اس کے باوجود اب 25.78 فیصد اضافے کا فیصلہ ناانصافی ہے۔ بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں نے پہلے ہی غریب عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کبھی بھی ایسے یک طرفہ اور جبری فیصلے کی حمایت نہیں کرے گی جس سے عوام پر مذید مہنگاٸی کا بوجھ ڈالا جائے۔ وزیر اعظم اوگرا کے ظالمانہ فیصلے کا فوری نوٹس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *