Light
Dark

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق ہونے والا آئی سی سی کا اہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کا اہم اجلاس آج ہونا تھا جس میں ٹرافی کی میزبانی اور شیڈول سے متعلق چیزوں کو طے کرنا تھا۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی میٹنگ ایک بار پھر ملتوی ہو گئی ہے۔
تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مزید مطالبات کا جواب اپنی حکومت سے لیکر آئی سی سی کو دینا تھا لیکن بی سی سی آئی کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا جس کی وجہ سے آئی سی سی کا اجلاس ملتوی ہوا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کی شرائط بھارتی بورڈ سے متعلق ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دو بار چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کے اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں، آئی سی سی اجلاس پاکستان کے میزبانی سے متعلق سخت مؤقف اور بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کے باعث ملتوی ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *