دبئی نے ثانیہ مرزا کو اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کر دیا
سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کو دبئی نے اپنا اسپورٹس ایمبیسڈر( کھیلوں کی سفیر) مقرر کر دیا ۔
ثانیہ مرزا کو بدھ کے روز دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے اسپورٹس ایمبیسڈر مقرر کیا گیا۔
2005 میں قائم ہونے والی دبئی اسپورٹس کونسل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کا سرکاری ادارہ ہے۔ یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبوں کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرتی سطح پر خاص طور پر خواتین اور بچوں میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی سرگرم ہے۔
37 سالہ سابق ٹینس اسٹار نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ‘دبئی کی اسپورٹس ایمبیسڈر بننے پر فخر اور شکرگزار ہوں۔
بدھ کو دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں کھیلوں کی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں یو ایف سی چیمپئن خبیب اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ شامل تھے۔
ثانیہ مرزا کو اس کامیابی پر سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن 2023 میں اپنا آخری میچ کھیل کر ٹینس