Light
Dark

سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

سندھ میں یکم نومبر کو ہندوؤں کیلئے دیوالی کی عام تعطیل کا اعلان

ہندو برادری دیوالی کا تہوار یکم نومبر کومنائے گی، سندھ حکومت نے صوبے میں مقیم ہندو برادری کے لیے دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنز و کو آرڈی نیشن نے دیوالی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جمعہ کے روز ہندو برادری کے ملازمین چھٹی کریں گے، چھٹی سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور بااختیار اتھارٹیز میں بھی ہوگی۔