سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک سندھ میں ملیریا کے 2 لاکھ 49 ہزار 151 کیسز سامنے آئے۔
کراچی سے ملیریا کے 1 ہزار 976 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ ضلع ملیر سے 1 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی سے 311، ضلع جنوبی سے 262، ضلع غربی 198، شرقی اور وسطی سے ملیریا کے 76 کیسز سامنے آئے۔
جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں ایا