Light
Dark

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پہیہ جام ہڑتال کی وارننگ

کراچی میں ریلوے ملازمین نے پانی، بجلی کی فراہمی اور تنخواہوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے۔ مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے پر پہیہ جام ہڑتال کی تنبیہ بھی دیدی۔

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن میں ریلوے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ریل مزدور محاذ پاکستان نے احتجاجی تحریک شروع کردی

مظاہرین نے کہا کہ یونین رہنماؤں منظور رضی، جنید اعوان، اور نسیم راؤ سمیت پانچ رہنماوں پر ریلوے تنصیبات میں داخلے پر لگائی گئی پابندی ختم کی جائے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں روکی جائیں، ان کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات بروقت ادا کیے جائیں۔

ریلوے حکام نے ملازمین کی تعداد 95 ہزار سے کم کر کے 49 ہزار کر دی ہے، جس کی وجہ سے مزدور طبقے پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔