Light
Dark

14 یا 15 اکتوبر سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے

بھارتی ماہر موسمیات مہیش پلاوات نے کہا ہے کہ 14 یا 15 اکتوبر سے پاکستان کی ساحلی پٹی پر ہواؤں کی رفتار بڑھ سکتی ہے ۔

بھارتی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، سمندری طوفان بننے پر رخ عمان اور یمن کی جانب رہنے کا امکان ہے۔

مہیش پلاوات نے کہا ہے کہ سسٹم سے سندھ کی ساحلی پٹی پر کوئی سرگرمی نہیں دیکھ رہے، 14 یا 15 اکتوبر سے سمندر میں بھی کچھ طغیانی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بننے پر اس کا نام “دانہ” DANA رکھا جائے گا، ممکنہ سمندری طوفان کا نام قطر کا تجویز کردہ ہے