ملک میں مسلسل تین روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے ہے۔
اسی طرح عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس ہے۔