Light
Dark

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے فوری رہائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے سابق وفاقی وزیر  اور   پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ 

وکلا کے دلائل سننے کےبعد جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دے دیا۔ 

 زرتاج گل کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان سےحراست میں لیا گیا تھا اور ان کی نظربندی کے خلاف ان کے شوہر کی جانب سے عدالت  میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔