Light
Dark

گولی کے جواب میں 10گولیاں چلانے کی دھمکی

وزیراعلیٰ کے پی کا انقلاب لانے کا اعلان، گولی کے جواب میں 10گولیاں چلانے کی دھمکی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولی برسائی جائے گی۔

ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں پہلے ہماری عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، اب ہم پر بھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئی، تیسرے کارکن کو گولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا، ہم پر سیدھے شیل مار کر 50 سے زیادہ کارکنوں کو زخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر ہم پر شیل اور گولیاں برساتے رہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پورا پاکستان ہمارا ہے، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے لیکن میں نے ان کو ریسکیو کیا، پنجاب پولیس کے نوجوانوں اگر اپنے باپ کے اولاد ہو تو بیان دو کے ہم نے تم کو چھوڑ دیا تھا۔

علی امین نے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا ،تو اس پر گولی برسائی جائے گی،