Light
Dark

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری آفس میمورنڈم جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری آفس میمورنڈم کے مطابق، سرکاری ملازمین بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم اور کوئی ایپلی کیشن استعمال نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ سرکاری معلومات و دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔