محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں موسلادھار بارش ہوئی
سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، قصور، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، خوشاب، بہاولپور، ملتان، تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، خطہ پوٹھوہار اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مہمند، خیبر، باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی، زیارت، لسبیلہ، قلات، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔