Light
Dark

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی خا م تیل اور پیٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینوں کی وجہ سے خا م تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز برینٹ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے سے 81.01 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ دوران کاروبار آج بھی برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 80 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ 33 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔