Light
Dark

اسد عمر کی کمرہ عدالت میں طبیعت بگڑ گئی 

سابق وفاقی وزیر اور سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسد عمر کے وکیل نے کہا ہے کہ انہیں کمرہ عدالت میں دل میں تکلیف ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی ای سی جی رپورٹ ٹھیک ہے، بلڈ پریشر کم ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر آج 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے تھے۔ اسد عمر لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کیلئے پہنچے ہی تھے کہ وہاں ان کی طبیعت بگڑ گئی ، جس پر انہیں فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا۔