Light
Dark

کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں اورعمارتیں خالی کرانے کا فیصلہ

ڈویژنل سطح پر ایس ایم ٹی اے کے دفاتر کے قیام کی بھی منظوری

حکومت سندھ نےصوبےبھر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں اور عمارتیں ایک ماہ  کے اندر خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا بارواں اجلاس ہواجس میں صوبےبھرمحکمہ ٹرانسپورٹ کی عمارتیں اور زمینیں ایک ماہ کے اندرخالی کرانے کی منظوری دی گئی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ نگراں دورحکومت میں بی آرٹی منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے منصوبوں میں تاخیر ہوئی،اب حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے تمام پروجیکٹس کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے۔