Light
Dark

سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا، چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ سندھ ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار ججز کی تعداد 40 ہوگئی۔

سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ججز کے طور پر حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس عبدالحامد بھرگڑی شامل ہیں۔

سید فیاض الحسن شاہ، جسٹس جان علی جونیجو اور نثار احمد بھنبرو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا نے بھی بھی سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف اٹھایا۔
نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے، 12 نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 40 ہوگئی ہے، سندھ ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی بار ججز کی تعداد مکمل ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *