Light
Dark

امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں ہونے والی فائرنگ میں اسکول طالبہ ملوث نکلی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اب تک ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کی موت ہوچکی ہے جب کہ 6 زخمی افراد ہیں۔ 

پولیس چیف کے مطابق ریاست وسکونسن کےاسکول میں فائرنگ کرنے والی اسکول طالبہ نکلی، 15 سالہ حملہ آور اسی اسکول کی طالبہ ہے جس نے بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے میڈیسن شہرکے  اسکول میں فائرنگ کی جگہ سےہینڈگن برآمدکی ہے جب کہ قتل کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات اور حملہ آور کے خاندان سے بھی تفتیش جاری ہے۔ 

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ زخمیوں میں شامل 2 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے اور  2کو اسپتال سےڈسچارج کردیاگیا۔ 

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے’”ناقابل قبول‘ قرار دیا اور گن کنٹرول قوانین کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *