Light
Dark

کراچی میں تیز ہواؤں کا راج

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے ۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *