Light
Dark

کراچی میں پانی کی بندش کیخلاف بلدیاتی نمائندوں کا شدید احتجاج

اپوزیشن لیڈر کراچی سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آدھا کراچی دس دن سے پانی سے محروم ہے۔

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کے باہر کراچی میں پانی کی بندش کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے متعصب سندھ حکومت اور قبضہ میئر نامنظور کے نعرے لگائے۔

اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 16سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کا برا حال ہے، مئیر مرتضی وہاب کی ساری توجہ کرپشن کرنے پر ہے، پورے سندھ میں لوٹ مار جاری ہے۔

سیف الدین کا کہنا تھا کہ آدھا کراچی دس دن سے پانی سے محروم ہے، اربوں کے فنڈز لیے جارہے ہیں لیکن کہیں لگتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *