Light
Dark

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد سرکی کے مطابق پولیو ورکر کی ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد سرکی نے بتایا کہ لمس یونيورسٹی لیبارٹری جامشورو نے زیادتی کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے میچ کرگئے، خاتون سے زیادتی کیس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائےگی۔

واضح رہے کہ خاتون پولیو ورکر کو 11 ستمبر کو انسداد پولیو مہم کے دوران زیادتی کانشانہ بنایا گیا تھا۔