گھوٹکی میں نارو واہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں گر گئے ۔
پولیس کے مطابق اوباڑو میں نارو واہ کینال میں صبح کے وقت 7 سالہ بچہ پل کراس کرتے ہوئے گر کر ڈوب گیا، بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو میں تاخیر پر ورثا نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر نہری پانی کا بہاؤ کم کرنے کے احکامات دیئے ہیں، جبکہ نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم سکھر سے روانہ ہوگئی ہے۔
اس کے بعد میں 2 موٹر سائیکل سوار بھی پل کے اسی حصے سے نہر میں گر گئے، تاہم دونوں افراد کو علاقہ مکینوں نے ڈوبنے سے بچالیا