خیبر پختونخوا حکومت نے غیر ملکی سفارتکاروں پر ہونے والے حملے کے بعد سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو لنڈا کے چیک پوسٹ پر روکا گیا، دونوں میاں بیوی سوات میں سیر و تفریح کیلئے آ رہے تھے۔
سوات ،سفارتکاروں کے سیکیورٹی قافلے میں شامل پولیس وین پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید، 4 زخمی
خیال رہے کہ دو روز پہلے سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے کو سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔