Light
Dark

میں اور ابھیشک روزانہ لڑتے ہیں، ایشوریا رائے کا انکشاف

ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں دم توڑنے کا نام نہیں لے رہیں تاہم اب دبئی ائیر پورٹ دونوں اسٹارز کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جس سے محسوس ہورہا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایسے میں کہ جب ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں دونوں حال ہی میں دبئی کے ائیر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوری فیملی یعنی کہ ابھیشک بچن، ایشوریا رائے اور ارادھیا ایک ساتھ ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر پہنچنے والی بس میں سے سب سے پہلے ابھیشک چڑھتے ہیں اور اس کے بعد ان کے پیچھے ایشوریا رائے اور پھر ان کی بیٹی ارادھیا سوار ہوتی ہیں۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد طلاق کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

دوسری جانب بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے، ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کی شادی کو 17 سال ہو چکے ہیں لیکن اس بارے میں بہت کم ہی مداح جانتے ہوں گے کہ یہ اسٹار جوڑی اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں آپس میں بہت زیادہ لڑائی کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا پر ابھیشک بچن اور ایشو ریا رائے کا پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جو اس جوڑی نے اپنی شادی کے ابتدائی سالوں میں دیا تھا۔سال 2010 میں، ایک انٹرویو کے دوران، ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے بچن سے پوچھا گیا تھا کہ آپ دونوں آپس میں ایک سال یا ایک مہینے میں کتنی بار لڑتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ایشو ریا رائے نے کہا تھا کہ ہم ہر روز لڑتے ہیں، بیوی کے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے ابھیشک بچن نے کہا تھا کہ ہماری لڑائی سنجیدہ نہیں ہوتی بلکہ ہمارے درمیان چھوٹی چھوٹی باتوں پر اختلافات اور روزانہ کی نوک جھوک رہتی ہے۔

ابھیشک بچن نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر ہمارے درمیان روزانہ کی نوک جھوک نہ ہو تو ہمارا رشتہ واقعی میں بورنگ ہوجائے گا،ایک اور انٹرویو کے دوران، ایشوریا رائے نے کہا تھا کہ ہمارے لیے روزانہ کی معمولی سی نوک جھوک نارمل ہے، ہم شادی سے پہلے بھی ایسے ہی تھے۔

ایشوریا رائے کا مزید کہنا تھا کہ ہم نئے شادی شدہ جوڑے جیسے نہیں لگتے کیونکہ ہم دونوں کے درمیان شادی سے پہلے دوستی کا رشتہ قائم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ہمارے لیے شادی کا رشتہ آسان رہا۔