Light
Dark

یومِ سیاہ کشمیر: پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں خصوصی تقریب، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی


لندن:
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ جموں و کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان، برطانیہ میں مقیم کشمیریوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ لارڈ قربان حسین، لارڈ شفاق محمد، بیرونس نوشینہ مبارک، عدنان حسین، افضل خان اور ایوب خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی سکیورٹی فورسز پر تشدد، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کے الزامات کی مذمت کی۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام طویل عرصے سے سخت فوجی پابندیوں اور محاصرے جیسی صورتِ حال کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حقوق اور ان کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *