Light
Dark

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی


بارسلونا:
اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین آگے جانے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ہسپانوی ریلوے آپریٹر کے مطابق حادثے کے باعث میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی تفصیلات تاحال سامنے آنا باقی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *