Light
Dark

لاہور : فلو ویکسین کی قلت، مبینہ جعلی ویکسین فروخت ہونے کا انکشاف


لاہور:
شہر میں فلو ویکسین کی قلت کے دوران مبینہ طور پر جعلی ویکسین فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ انسپکٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے انفلوویک ویکسین کی مشتبہ جعلی کھیپ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مشتبہ ویکسین قبضے میں لی گئی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ویکسین صرف لائسنس یافتہ فارمیسیوں سے خریدیں تاکہ غیر معیاری یا جعلی ادویات کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔

دوسری جانب پاکستان میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی فلو ویکسینز کی قیمتوں سے متعلق تنازع تاحال حل نہیں ہوسکا، جس کے باعث ان ویکسینز کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔

ڈریپ حکام کے مطابق وفاقی کابینہ نے فلو ویکسین کی قیمت سے متعلق ادارے کی تجویز کی ابھی تک منظوری نہیں دی۔ قیمتوں کے تعین کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے، تاہم حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *