پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔
حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اس اسکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی توقع ہے
اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ ای ٹیکسی منصوبے سے روزگار اور بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی ، سکیم کیلئے بہت آسان شرائط رکھی گئی ہیں۔
انٹرسٹ کا سارا بوجھ حکومت خود برداشت کرےگی،منصوبے سے ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کو بھی فروغ ملے گا ،ای ٹیکسی سکیم سے لوگوں کا رجحان الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھے گا۔









