پشاور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر متعلقہ افراد سے رابطے جاری ہیں اور گزشتہ روز کے واقعات سے متعلق اپنا مؤقف ان تک پہنچا دیا گیا ہے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خاندان اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کیے جانے والے اقدامات پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریاں صورتحال کو پیچیدہ بنا سکتی ہیں، اس لیے کشیدگی کم کرنے اور حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات اور سیاسی رابطوں پر زور بھی دیا جا رہا ہے۔









