کراچی: لیاقت آباد میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تکنیکی ذرائع کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ خاتون کے شوہر نے مبینہ طور پر تیزاب پھینکنے کے لیے اسے رقم دی تھی۔
پولیس نے ملزم کے بیان کی روشنی میں خاتون کے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔









