Light
Dark

روس نے پولینڈ کی جانب سے روسی ڈرونز گرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

روس نے پولینڈ کی جانب سے روسی ڈرونز گرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
ترجمان کریملن کے مطابق پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے شواہد نہیں دیئے گئے یورپی یونین اور نیٹو روزانہ روس پر بلاجواز الزامات لگاتے ہیں۔
پولش وزیراعظم نے بڑی تعداد میں روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے ڈرون واقعے کو پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
روس کے ناظم الامور کو طلب کرنے پر پولینڈ نے شواہد پیش نہیں کیے۔ روسی ناظم الامور کا کہنا ہے کہ مار گرائے گئے ڈرون یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہوئے۔
پولینڈ نے فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر نیٹو کا آرٹیکل 4 فعال کر دیا ہے جس کے تحت کسی رکن ملک کو خطرہ ہو تو ہنگامی مشاورتی اجلاس بلایا جاتا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ اور نیٹو افواج نے پڑوسی ملک یوکرین پر فضائی حملے کے دوران ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روسی ڈرونز مار گرائے۔
پولینڈ کی فوج نے بتایا کہ لڑاکا طیاروں نے اُس وقت کارروائی کی جب آج علی الصبح ایک درجن سے زائد روسی ڈرونز پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ پولینڈ اور نیٹو افواج نے روس کے خلاف کوئی فوجی کارروائی کی ہو۔
پولینڈ کی مسلح افواج کی آپریشنل کمانڈ نے بتایا کہ روس کی طرف سے یوکرین میں اہداف کو نشانہ بنانے کیلیے ڈرونز بھیجے گئے جنہوں نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، مسلح افواج کے آپریشنل کمانڈر کی درخواست پر ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، تباہ شدہ ڈرونز کی تلاش جاری ہے