زلزلے کے جھٹکے جہلم شہر اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ کمالیہ شہر میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ گئی ہے جب کہ مرکز مہمند چک کا مغربی علاقہ تھا۔
تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔