Light
Dark

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج اور جلسے جلوس پر پابندیوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر مظفر آباد، میر پور، باغ، برنالہ اور اٹھ مقام اور نیلم سمیت وادی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بازار، دکانیں، ہوٹل، ڈیری شاپس، ریستوران، میڈیکل اسٹور اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

بین الاضلاعی اور پاکستان کے مختلف صوبوں کے لیے چلنے والی ٹریفک بھی معطل ہے، مضافاتی علاقوں میں بھی ہڑتال کی جا رہی ہے اور وہاں بھی تعلیمی ادارے بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے۔

یاد رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے احتجاجی جلسے، جلوس، مظاہروں پر پابندی لگائی تھی، صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 7 سال تک قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *