ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.1 ریکارڈ
ترکیے کے مشرقی علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ترکیے کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا۔
ادھر یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز (ای ایم ایس سی) کا کہنا ہے کہ آج ترکیے کے مشرقی ریجن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ای ایم ایس سی کے مطابق زلزلہ کی گہرائی زیر زمین 9 کلومیٹر تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے سبب جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔