سندھ ہائی کورٹ نے جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کی وفاق سے صوبے کو منتقلی سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔
نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جناح پوسٹ گریجویٹ سینٹر کی وفاق سے صوبے کو منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے 2019ء کے حکم کے مطابق جناح اسپتال وفاق کے سپرد نہیں کیا گیا سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بھی جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔
وکیل نے کہا کہ جے پی ایم سی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ریسرچ ادارہ ہےاعلی عدالتوں کے احکامات کے برخلاف فیڈرل پبلک سروس کمیشن ملازمین پر نان کمیشنڈ آفیسرز تعینات کیے جارہے ہیں، سندھ حکومت ریٹائرڈ اور من پسند نان کمیشنڈ آفیسرز کو مختلف ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کررہی ہے، جے پی ایم سی کے اصل ملازمین کی حق تلفی کی جارہی ہے، ترقیاں روک دی گئی ہیں۔