نواب شاہ میں شالیمار ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی جبکہ ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ریتی سے بھرا ڈمپر الٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں ٹالپر پھاٹک پر ٹرین ریتی سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق پھاٹک بند ہونے سے پانچ منٹ قبل ڈمپرروڈ سے اتر گیا۔
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ پھاٹک پرموجود ملازم کی جھنڈی لہرا کر شالیمار ٹرین روکنے کی کوشش کی اور ٹرین ڈرائیور نے بریک لگا کر ٹرین روکنے کی کوشش کی۔
حکام نے بتایا کہ شالیمار ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی واقعہ میں مسافرمحفوظ رہے