Light
Dark

کراچی چیمبر نے شرح سود میں 5 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا

کراچی: کراچی چیمبر نے شرح سود میں 5 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا

پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹ کی خاطر خواہ کمی کی جائے، صدر کے سی سی آئی افتخار شیخ

مہنگائی میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود کو 14.5 فیصد پر لایا جائے، زبیر موتی والا، افتخار شیخ

اگست میں مہنگائی 9.6 فیصد پر آگئی ہے، موڈیز نے بھی درجہ بندی اپ گریڈ کرکے سی اے اے3 کر دی ہے، زبیر موتی والا، افتخار شیخ

افراط زر کی شرح تین سال کی کم ترین شرح پر آچکی ہے جو پالیسی ریٹ میں کمی کا مضبوط جواز ہے، زبیر موتی والا، افتخار شیخ

سنگل ڈیجٹ کی 9.2 فیصد افراط زر کی شرح اکتوبر 2021 میں دیکھی گئی تھی، اُس وقت پالیسی ریٹ 7.25 فیصد تھا، زبیر موتی والا، افتخار شیخ

صنعتی و اقتصادی سرگرمیوں کو متحرک کرنے کے لیے پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی اشد ضرورت ہے، زبیر موتی والا، افتخار شیخ

مالی سال2024 میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈیکس میں نمو 0.9 فیصد کی معمولی سطح پر رہا، چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا

یہ معمولی نمو عرصہ دراز سے جاری بلند پالیسی ریٹ کی شرح کے منفی اثرات کو نمایاں کرتا ہے، زبیر موتی والا

پالیسی ریٹ میں کمی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرے گی، اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا، چیئرمین بی ایم جی

مجموعی قرضوں میں نجی شعبے کا حصہ جولائی 2019 میں 29.7 فیصد سے کم ہو کر جولائی 2024 میں 19.8 فیصد رہ گیا، زبیر موتی والا

پالیسی کی شرح کو کم کرنے سے نجی شعبے میں قرض لینے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے، چیئرمین بی ایم جی

پاکستان کی حقیقی شرح سود یعنی پالیسی ریٹ مائنس افراط زر اس وقت 9.9 فیصد ہے، زبیر موتی والا

پڑوسی ممالک بھارت، چین اور بنگلہ دیش میں حقیقی شرح سود بالترتیب 3.0 فیصد، 2.9 فیصد اور مائنس 3.2 فیصد ہے، چیئرمین بی ایم جی

پالیسی ریٹ میں کمی یقینی طور پر پاکستان کی علاقائی مسابقت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی، زبیر موتی والا

پالیسی ریٹ میں 1 فیصد کمی سے تقریباً 467 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کے اخراجات کی بچت ہو سکتی ہے، چیئرمین بی ایم جی

پالیسی ریٹ میں 1 فیصد کمی سے خاطر خواہ مالی ریلیف ملے گا، حکومت پر مالی بوجھ کم ہو گا، زبیر موتی والا

عالمی اجناس کی قیمتوں میں نمایاں کمی، ملکی زرعی پیداوار میں بہتری نے مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا ہے، صدر کے سی سی آئی افتخار شیخ

اگست 2021 کے7 فیصد پالیسی ریٹ کو مئی 2023 تک 22 فیصد تک بڑھا نا مہنگائی کو کنٹرول کے لئے مؤثر نہیں تھا، افتخار شیخ

معاشی ترقی میں تیزی لانے کے لئے متبادل مانیٹری اقدامات پر غور کرتے ہوئے پالیسی کی شرح میں کمی کی جانی چاہئے، صدر کے سی سی آئی

جولائی 2024 تک مجموعی قرضوں میں حکومت کا حصہ بڑھ کر 79.3 فیصد تک پہنچ گیا، نجی شعبے کا ہجوم محروم رہا، افتخار شیخ

پالیسی کی شرح میں کمی سے نجی شعبے کی طرف قرض کی تقسیم کو متوازن کرنے میں مدد مل سکتی ہے، صدر کے سی سی آئی