پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے یوم آزادی کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹورنٹو سے پاکستان پروازوں پر 15 اگست سے 14 نومبر کے درمیان لازمی سفر کرنا ہو گا۔
اس سے قبل پی آئی اے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایوں میں 14 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ،یکم تا 14 اگست کے درمیان بکنگ پر 14 فیصد رعایت دی جائے گی۔