لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کو بھی افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے پی سی بی کی پالیسی کے خلاف جانے سے گریز کرتے ہوئے یہ پیشکش قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے بھی اپنی پالیسی کے تحت قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے لیگ میں شرکت کی ہے۔









