Light
Dark

امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی


واشنگٹن:
امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی نے کانگریس کے دونوں ایوانوں، ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلی ہے، جبکہ ریپبلکن امیدواروں کو مختلف نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں مطلوبہ 218 نشستیں حاصل کرکے ایوان کا کنٹرول سنبھالنے کی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ابتدائی نتائج کے مطابق 435 رکنی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو 231 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ ریپبلکن امیدوار 139 نشستوں پر آگے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم 218 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج میں بھی ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے، جبکہ ریپبلکنز 44 نشستوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سینیٹ 100 ارکان پر مشتمل ہے اور ایوان میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو 51 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *