Light
Dark

. پاکستانی ایتھلیٹ خرم خان نے نیوزی لینڈ میں تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ کے شہر ٹائیپو میں منعقد آئرن مین 70.3 ورلڈ چیمپین شپ میں کراچی کے ایتھلیٹ خرم خان نے تاریخ رقم کردی۔

ذرائع کے مطابق ٹرایتھلون طرز کے ایونٹ میں 119 ممالک کے 6 ہزار ایتھلیٹ نے حصہ لیا، خرم خان واحد پاکستانی تھے، جنہوں نے سبز ہلالی پرچم چیمپیئن شپ میں لہرایا۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا، چیمپیئن شپ میں 1.9 کلومیٹر کی سوئمنگ، 90 کلومیٹر کی بائیک رائیڈ اور 21.1 کلو میٹر کی دوڑ شامل تھی۔

خرم خان نے پورا سرکٹ 5 گھنٹے 32 منٹ اور 52 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر ٹائیپو میں منعقدہ ورلڈ چیمپئین شپ میں 119 ممالک کے 6 ہزار ایتھلیٹ نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پرچم پہلی مرتبہ آئرن مین ورلڈ چیمپئین شپ میں لہرانا اعزاز ہے، میگا ایونٹ میں کوالیفائی کے لیے کئی مہینوں کی محنت درکار تھی۔

خرم خان نے کہا کہ واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہونے کی وجہ سے کافی پذیرائی ملی، آئندہ ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *