لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا، آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار ہوگیا، آدھا بھاگ گیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا، عوام نے مسترد کر دیا، کہا تھا گھر کا معاملہ گھر میں ہی طے کرلیں۔
پاکستانیوں سے تکلیف کیلئے معذرت، ملکی حفاظت کیلئے کئی اقدامات ناگزیر ہو جاتے ہیں: احسن اقبال
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں، بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں، جلد علی امین گنڈا پور کے غائب ہونے کی خبر آئےگی۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے پر تھا، اب فساد پھیلانے پر۔ آدھا انقلاب، انقلاب سے پہلے گرفتار ہوگیا، آدھا بھاگ گیا۔ آج کے بعد انقلاب کا تماشہ بند ہوگا، لیکن ہیں بڑے بے شرم اِن کا کوئی پتہ نہیں۔