اوکاڑہ: جعلی پیر نے دم کروانے آئی خاتون کو خنجر دکھا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اوکاڑہ میں جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں ایک جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے زیادتی کے الزام میں قصبہ 53 ٹوایل سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شوہر سے ناراض لڑکی شوہر کی محبت میں دم کروانے کے لیے پیر کے پاس آئی پیر نے خنجر دیکھا نے یک دم کر دیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانا صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب اوکاڑہ پولیس کے مطابق قصبہ رایت پور کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔